Novel Name | Soghat E Ishq |
Writer | J Nikhat |
Size | 5 MB |
Pages | 1550 |
File Type | App |
This novel is written by Dua. You can read the full novel online and download the PDF file from here.
You can also read this novel from their Facebook page.
“مطلب یہ تب ہوتا جب شہزادے کی پرورش کرنے میں آپ کا کوئی ذاتی مفاد چھپا ہوتا، خودغرضی یہ تب کہلاتی جب شہزادے کے آپ کے پاس ہونے سے آپ کی ذات کو کوئی نفع پہنچتا،ایک خوبصورت جوان قابل لڑکی کو ایک نومولود بچے سے کیا حاصل ہونا تھا سوائے وقت کے زیاں کہ،یہ عمر تو ہوتی ہے اپنے بارے میں سوچنے کی اپنے خواہشات کو اہمیت دینے کی،لیکن آپ نے اپنی خواہشات پر ثوبان کو فوقیت دی۔یہ خودغرضی نہیں خود فراموشی ہے،اور بہت خوش نصیب ہے ہمارا شہزادہ جو اسے آپ جیسی ماں ملی۔۔”
ان کی اعلیٰ ظرفی پر حبہ بےساختہ ان کے گلے لگ کر پھوٹ پھوٹ کر رو دی تھی۔
“بالکل صحیح کہہ رہی ہیں تنزیلہ، تمہاری جگہ ہم میں سے کوئی بھی ہوتا تو یہی کرتا،اپنے جگر کے گوشے کو خود سے جدا کرنا آسان نہیں ہوتا ہے،اور اس طرح انجان لوگوں کے حوالے کرنے کا تصور بھی سوہان روح ہوتا ہے۔۔”
تحسین بیگم نے تنزیلہ بیگم سے لپٹی حبہ کے سر پر شفقت سے ہاتھ پھیرا تھا۔
حبہ کے اعتراف کے بعد انھیں اصل مخالفت کی امید تنزیلہ بیگم کی طرف سے ہی تھی۔لیکن احتشام کی موت سے جو انکی طبیعت میں چڑچڑا پن آیا تھاثوبان کے ننھے وجود نے وہ واپس نرمی میں بدل دیا تھا۔
“بالکل! بھئی، اس میں فائدہ تو ہمارا ہوا ہے اگر آپ اس وقت ہم سے یہ سچ نہیں چھپاتی تو ہمیں اتنی پیاری بیٹی کیسے ملتی۔۔”
دا ابو نے قریب آکر اس کے سرپر ہاتھ رکھا تھا۔حبہ نے تشکر آمیز نظریں ان کی طرف اٹھائی تھی۔آنسو اب بھی گالوں پر بےپرواہی سے بہہ رہے تھے۔
“بیٹیاں رویا نہیں کرتی،جب گھر کی رحمت کی آنکھوں سے آنسو گرتے ہیں نا،پھر اس گھر میں رحمت اور خوشیوں کی بارش تھم جاتی ہے،اس لیے آنسو صاف کریں اپنے،ہر چیز میں اللّه کی مصلحت شامل ہوتی ہے،جو جب ہونا لکھا ہوتا تبھی ہوتا ہے،اور جو ہوتا ہے اچھے کیلیے ہوتا ہے اب خود کو مزید ہلکان نہیں کریں۔۔”
دا ابو نے اپنی بھاری آواز میں نرمی پیدا کیے سمجھایا تو حبہ ہولے سے مسکرادی۔کسی نیکی کا صلہ ہی تھے یہ مہربان لوگ اس کی زندگی میں۔
About Novels Nest
Discover engaging Urdu novels at Novels Nest. Explore Romantic Based, Age Difference Based, Revenge based and After Nikah Based novels by your favorite authors. Writers, share your work with us! Popular novels earn special rewards. Join Novels Nest to dive into exciting tales while promoting talented creators.
Are you a writer?
If you are a writer looking to promote your novels, share them with us! We will feature your work on our website, and if your novel gains popularity. Join us for amazing novels and to support talented writers!
Stay updated with the latest trending novels, and exclusive content promotions. Follow us on social media and be part of our community!
📌 Follow us here:
🔹 Instagram: novels_ki_malika
🔹 Facebook: Novels ki Malika
Read more:
Shab E Wasal Ka Suroor by Maham Mughal Complete PDF