Halki Halki Mulakatein Novel By Tania Tahir

Novel NameHalki Halki Mulakatein
WriterTania Tahir
Episode11
File TypeYouTube

Halki Halki Mulakatein novel is written by Tania Tahir. You can read the full novel online from here.

تائی جان کا رویہ حیات کے ساتھ بہت برا تھا دادا جان ” زائمہ چپکے چپکے انھیں سب بتا رہی تھی وہ لوگ سحری میں تھے

ہمیشہ کیطرح زاویر اٹھا ہی نہیں تھا اور اٹھانے کی زحمت کوئی کر نہیں رہا تھا ۔

اچھا تم نے بھائی کو اٹھایا ” دادا جان نے پوچھا تو وہ سر تھام گئ

میں بھول گئ دادا جان “

جاؤ میرا بچہ اٹھاؤ اسے ” انھوں نے کہا تو وہ اٹھ کر زاویر کو اٹھانے پہنچ گئ

عیشاء اپنی ماں کے ساتھ ہی بیٹھی تھی حیات عادت کے برخلاف چپ تھی باقی سب بھی خاموشی سے کھانے میں مصروف تھے ۔

اچھا بھئی ایک چڑیا تھی میرے گھر میں معلوم نہیں اتنی خاموش کیوں ہے” انھوں نے حیات کی جانب دیکھا وہ بھی اپنی ماں کے ساتھ بیٹھی تھی مگر بولی کسی سے نہیں تھی ۔۔

اتنی دیر میں زائمہ بھی ا گئ ۔۔۔

حیات نے دادا جان کیطرف دیکھا وہ مسکرائے تھے

وہ منہ بنا کر بھیگے لہجے میں بولی

تائی جان نے مجھے خوامخواہ ڈانٹا ہے

کیوں ڈانٹا ہے انھوں نے مجھے اور اوپر سے دھکا بھی دیا ہے ” وہ سب کے سامنے ایکدم بولی بالاج نے اسکی جانب دیکھا سنجیدگی سے ۔۔

جبکہ درکشندہ بھی کچھ جزبز ہوئی

عیشاء نے بھائی کو دیکھا ۔۔

مجھے نہیں کھانا کچھ ” سب کو خاموش دیکھ کر وہ وہاں سے اٹھ گئ

عالیہ نے اسے پکارہ ۔۔

بری بات حیات بڑے ڈانٹ دیتے ہیں “

یہ وہ ڈانٹ نہیں تھی مجھے پتہ ہے آپ سب مجھے بیوقوف سمجھتے ہیں” وہ باقائدہ رونے لگی تھی بھلا درکشندہ سے کوئی سوال کر سکتا تھا ۔

دادا جان نے بالاج کی جانب دیکھا وہ سر جھکا گیا شازین اور ماہر بھی سنجیدگی سے بالاج کو دیکھ رہے تھے ۔۔

زاویر بھی ا گیا تھا ۔

عیشاء ماں کی اوٹ میں ہو گئ اسنے البتہ عیشاء کو نہیں دیکھا وہ اپنے ہاتھ میں ہی الجھا ہوا تھا

کیا ہوا ہے تمھارے ہاتھ پر “

ٹوٹ گیا ” وہ ذرا چیڑ کر بولا

زاویر ” دادا جان کی سخت آواز پر وہ سنبھلا ۔

نائمہ نے اسکا ہاتھ تھاما اسکا ہاتھ بری طرح کچل گیا تھا نیلا ہو رہا تھا جبکہ اس سے کچھ کھایا بھی نہیں جانا تھا ۔

زائمہ جلدی سے اٹھ کر آئ اور بھائ کے پہلو میں بیٹھ گی اسے چھوٹے چھوٹے لقمے بنا کر دینے لگی

کیسے لگی ہے تمھیں یہ چوٹ زاویر تم کیا کرتے پھیرتے ہو لڑ کر آئے ہو تم” وہ پریشانی سے بولی تھی ۔

جب تربیت ایسی کرو گی تو غل تو ہر جگہ کھلے گا ” نائمہ اور زاویر کو دیکھتے رخشندہ کے طنز بھرے الفاظ ۔۔۔ ابھرے جبکہ زاویر کو اب اس کی ان حرکتوں پر غصہ چڑھنے لگا تھا وہ کچھ بولتا کہ نائمہ نے اسکا شانہ دبا دیا جس کے باعث اسے خاموش ہونا پڑا

نہیں پریشان نہ ہوں بس لگ گئ ” وہ زائمہ کے ہاتھ سے کھاتا بولا ساتھ شازین نے اسے لسی بھی دے دی

جسے اسنے اٹھا کر الٹے ہاتھ سے منہ کو لگا لیا ۔

عیشا نے کن انکھیوں سے اسکے ہاتھ کو دیکھا مگر دیکھا نہیں گیا تھا تو نگاہ پھیر گئ

وہ سب ایک ساتھ سحری کے بعد مسجد آئے تھے

گلیوں میں انکے نکلتے ہی ہنگامہ ہو جاتا تھا ۔۔ جو کہ اب نہیں ہوا تھا ۔۔ ماہر شازین اور زاویر اکٹھے چل رہے تھے جبکہ بالاج الگ چل رہا تھا اور دادا جان کے ساتھ امان اور ذیشان تھے ۔

بالاج ” ماہر نے آواز دی اسنے مڑ کر دیکھا نگاہ زاویر سے ٹکرائی اور وہ نظر پھیر گیا ۔

زاویر کچھ نہیں بولا تھا کہ ہاتھ کی تکلیف نے بھی کافی الجھا دیا تھا اسے ۔

تمھیں اس سے معافی مانگنی چاہیے” ماہر ذرا خفگی سے بولا

یہ اسی نے توڑا ہے مانگنے ہی گیا تھا اگلی بار میرا سر کھول دے گا ۔۔” وہ مسجد میں داخل ہوتا بڑبڑایا ۔۔۔۔

جبکہ شرافت سے تینوں نے نماز کی ادائیگی کی اور باہر نکل گئے جبکہ مولانہ صاحب ہاتھ دھو کر اچھے سے پیچھے پڑ چکے تھے دادا جان کو شکایت لگا رہے تھے کہ تراویح میں نہیں اتے چاروں ۔۔۔

اور انھوں نے کچھ مسائل کا بتا کر بات ادھر ادھر کر دی

اتنی ڈرامے بازی لگائی ہوئی ہے کہ عبادت بھی نہیں کی جا رہی” امان اسپر طنز کرتے بولے جبکہ وہ چپ چاپ چل رہا تھا ۔۔۔

You can also read this novel from their Facebook page.

Please Note: The PDF provided are for educational purposes only. We encourage readers to support the writer and publisher by purchasing the E-book.

About Novels Nest

Discover engaging Urdu novels at Novels Nest. Explore Romantic Based, Age Difference Based, Revenge based and After Nikah Based novels  by your favorite authors. Writers, share your work with us! Popular novels earn special rewards. Join Novels Nest to dive into exciting tales while promoting talented creators.

Are you a writer?

If you are a writer looking to promote your novels, share them with us! We will feature your work on our website, and if your novel gains popularity. Join us for amazing novels and to support talented writers!

Stay updated with the latest trending novels, and exclusive content promotions. Follow us on social media and be part of our community!

📌 Follow us here:

 🔹 Instagram: novels_ki_malika
🔹 Facebook: Novels ki Malika

Dilbar Miyane Novel By Sara Urooj

Meri Eid ka Chand Novel by Areeba

Deewana kar gaya roop sunehra novel by Hina Asad

Leave a Comment